آج کے ترقی یافتہ دور میں روس کو کوئی بھی تنہا نہیں کر سکتا، کریملن

3  اپریل‬‮  2022

 روسی ایوان صدر کریملن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس کو مکمل طور پر عالمی برادری سے علیحدہ کرنا ممکن نہیں ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کریملن کے ترجمان ڈمتری پیسکوف نے روس کے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کو کوئی بھی تنہا نہیں کرسکتا، بالخصوص آج کی ترقی یافتہ دنیا میں یہ تکنیکی طور پر ناممکن ہے۔

کریملن  کا کہنا تھا کہ دنیا یورپ سے بہت بڑی ہے، جلد یا بدیر ہمیں مستقبل میں مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا بھلے مغرب کیلئے یہ ناقابل قبول ہی کیوں نہ ہو۔

واضح رہے کہ 24 فروری کو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مغربی ممالک نے روس پر متعدد اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں، علاوہ ازیں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سمیت متعدد روسی حکومتی شخصیات پر سفری پابندیاں اور اُن کے اثاثے بھی منجمد کردئیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved