عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید9اموات، 449 نئے کیسزرپورٹ

8  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید9افراد جاں بحق ہوگئے، اور 449 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید449کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار160ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41709 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 449 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 9 اموات ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی۔

دوسری جانب 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 517 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 25 ہزار 880 ہو گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved