شائقین کرکٹ کیلئے ایک اور خوش خبری، آسٹریلیا کی ٹیم مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی

8  ‬‮نومبر‬‮  2021

آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے 1998 کے بعد آسٹریلیا کے پہلے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا شیڈول جاری ۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق آسٹریلین ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔پی سی بی کے مطابق دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔

خیال رہے کہ آخری بار آسٹریلیا نے 1998 پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا۔

یاد رہے ویسٹ انڈین ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے، تمام میچ 13 سے 22 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved