ایلن مسک ٹوئٹر کے سب سے زیادہ شیئرز کے مالک بن گئے

4  اپریل‬‮  2022

دنیا کے امیرترین شخص ایلن مسک نے مقبول ترین سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کے 9.2 فیصد شئیرز خرید لئے وال اسٹریٹ کھلنے سے پہلے ہی ٹویٹر کے حصص میں 25 فیصد اضافہ ہوگیا۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایلن مسک نے یہ سودا14 مارچ کو کیا ٹوئٹر سے شکایات کے باوجود انہوں نے یہ سودا فائنل کیا ہے ،یادرہے ایلن مسک کے ٹویٹر پر 80 ملین فالوورز ہیں ۔ لون مسک ٹوئٹر پر آزادانہ روابط و گفتگو کی صلاحیت پر سوال اٹھاچکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ایلون مسک کے ٹوئٹر پر 80 ملین (8 کروڑ) فالوورز ہیں۔ پیر کو ریگولیٹری فائلنگ میں کہا گیا ہے کہ مسک نے 14 مارچ کو حصص خریدے تھے۔ وہ ٹوئٹر کے مقابلے میں ایک حریف سوشل میڈیا نیٹ ورک کا امکان بھی ظاہر کرچکے ہیں۔
ان کے اس اقدام پر انڈسٹری کے تجزیہ کار تشویش کا اظہار کررہے ہیں کہ ایلون مسک ایک جانب بیٹھنے کی بجائے متحرک رہیں گے۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک پول میں صارفین سے پوچھا تھا کہ ’کیا ٹوئٹر آزادیٔ اظہار کے اصولوں کی پاسداری کررہا ہے؟‘۔ جس کے جواب میں 70 فیصد صارفین نے نفی میں جواب دیا تھا

یادرہے ٹوئٹر کے سٹاک کی قیمت 2.89بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 25 مارچ کو فری اسپیچ کے حوالے سے ایلن مسک نے اپنے پرستاروں نے ایک سروے میں رائے بھی مانگی تھی۔ایلن مسک ٹوئٹر پر اکثر سرگرم رہتے ہیں اور اپنی کاروباری زندگی کے کئی اہم فیصلے ا نہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پرستاروں سے رائے لینے کے بعد کئے۔ ایک دفعہ انہوں نے ٹویٹر پر ٹیسلا کے 10 فیصد شئیرز فروخت کرنے کے حوالے سے اپنے فالوورزسے رائے مانگی تھی جس میں 3.5 ملین سوشل میڈیا صارفین نے حصہ لیا اور ان کی اکثریت یعنی 57.9 فیصد کا کہنا تھا کہ شئیرز فوری بیچ دیں جبکہ 42.1 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ نہیں ابھی نہیں۔امریکی جریدے فوربز کے مطابق ایلون مسک کی کے کاروباری اثاثوں کی مالیت 200 ارب ڈالر ہے۔ انہوں نے ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایلون مسک دنیا کے تیسرے شخص ہیں جن کی دولت 200 ارب ڈالر تک پہنچی ہے۔ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کےشیئرز کی قیمت میں چار ماہ سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور 791.36 ڈالر تک پہنچی ہے۔ٹیسلا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 792 ارب ڈالر سے زیادہ تھی جبکہ ایلون مسک کی دوسری کمپنی سپیس ایکس کی مالیت 74 ارب ڈالر تھی۔ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹرز کے حصص خریدنے کی خبر سامنے آنے کے بعد پیر کو ٹوئٹر کے شیئرز کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔
ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 9.2 فیصد حصص خریدے ہیں اور وہ ٹوئٹر کے سب سے زیادہ حصص رکھنے والے شیئر ہولڈر بن گئے ہیں جبکہ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈور سی 2.25 فیصد حصص کے مالک ہیں۔
خیال رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے شیئرز خریدے جانے کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ دنوں انہوں نے کہا تھاکہ اظہارِ رائے کی آزادی کیلئے نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved