ممبئی میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے پر پولیس کی کارروائی

4  اپریل‬‮  2022

ممبئی پولیس نے زیادہ آواز میں لاؤڈ سپیکرپر اذان  دینے کے باعث مسجد انتظامیہ کو انتباہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ممبئی پولیس نے بلدیاتی انتخابات سےقبل لاؤڈاسپیکرسےاذان پر پابندی کے شرانگیز مطالبے کے بعدکارروائی شروع کر دی ہے۔پولیس نے ممبئی کے مضافات میں واقع قادریہ سنی جامع مسجد کونوٹس جاری کرکے کارروائی کا انتباہ دیاہے۔
ممبئی پولیس نے مسجد انتظامیہ اور علماء کرام کو بتایاکہ لاؤڈاسپیکر کی آواز معمول سے زیادہ تھی اس لئے کارروائی کی جائے گی۔رضا اکیڈمی کے جنرل سکرٹری سعید نوری نےکہا کہ زیادہ آواز کی شکایت انتہائی غیرمعقول ہے کیونکہ مسجد سے صرف 2 منٹ کی اذان دی جاتی ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینے بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مختلف مساجد کے سامنے اسپیکر رکھ کر اعلان کیا تھا کہ جب جب مسجد میں اذان دی جائے گی، ہم یہاں سپیکر پر گانے بجائیں گے۔ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعتوں نے لاؤڈ سپیکرپر اذان دینے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved