وزیراعظم کی زیر صدارت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے متعلق اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں چینی کی وافر مقدار موجود ہے مگر سندھ کی شوگر ملوں کی بندش کے فیصلے اور ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے چینی کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ وزیراعظم نے اجلاس میں حکم دیا کہ چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔
اجلاس میں وفاقی وزرا حماد اظہر، فواد چوہدری، مخدوم خسرو بختیار، سید فخر امام، ڈاکٹر فروغ نسیم، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر داخلہ مرزا شہزاد اکبر، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور چیئرمین ایف بی آر نے شرکت کی، جبکہ ویڈیو لنک سے چیف سیکریٹری پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے سینیئر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم نے اجلاس میں حکم جاری کیا کہ چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف شوگر فیکٹریز (کنٹرول) ترمیمی ایکٹ 2021، پنجاب پریوینشن آف ہورڈنگ ایکٹ 2020ء اور پنجاب رجسٹریشن آف گوڈاونز ایکٹ 2014ء کے قوانین پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف شوگر فیکٹریز (کنٹرول) ترمیمی ایکٹ 2021، پنجاب پریوینشن آف ہورڈنگ ایکٹ 2020 اور پنجاب رجسٹریشن آف گوڈاونز ایکٹ 2014 کی قوانین پر ہر صورت عملدرامد کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم pic.twitter.com/Q6jECuTx5l
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) November 8, 2021
وزیر اعظم نے اجلاس میں وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور چونکہ پاکستان کا درآمدی اشیا پر انحصارزیادہ ہے اس لیے ہماری مقامی مارکیٹ پربھی عالمی مہنگائی کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، تاہم حکومت غریب طبقے پر بوجھ کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے صوبائی اور ضلعی حکومتیں ہمہ وقت فیلڈ میں کام کر رہی ہیں، احساس راشن، کامیاب پاکستان، کسان کارڈ، صحت کارڈ اور احساس پروگرام کی دیگر اسکیمیں غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جاری کی گئی ہیں، عوام کے سامنے حقائق اور اعداد و شمار پیش کئے جائیں اور مؤثر آگاہی مہم چلائی جائے۔
احساس راشن، کامیاب پاکستان، کسان کارڈ، صحت کارڈ اور احساس پروگرام کی دیگر اسکیمیں غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جاری کی گیئں ہیں۔ وزیر اعظم
وزیر اعظم نے کہا کے عوام کے سامنے حقائق اور اعداد و شمار پیش کئیے جایئں اور موثر آگاہی مہم چلائی جائے۔
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) November 8, 2021
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس وقت موجود چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے لایا جائے اور 15 نومبر سے پورے ملک میں گنے کی کرشنگ کا آغاز کیا جائے، کرشنگ قوانین پر سختی سے عملدرامد کو یقینی بنایا جائے گا، اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
قانون کے مطابق ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور مہنگائی کے اثرات کا احساس رکھتی ہے۔ وزیر اعظم— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) November 8, 2021