ایران میں حضرت امام رضا کے مزار پر حملہ،عالم دین جاں بحق،2افرادزخمی

5  اپریل‬‮  2022

ایران کے شہر مشہد میں امام رضا کے مزار میں مسلح شخص نے حملہ کردیا، حملے میں 2 عالم دین جاں بحق ہوگئے۔

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ’تسنیم‘ کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز اور تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں تاہم آزاد ذرائع سے ان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ ان ویڈیوز میں دو افراد کو مزار کے احاطے میں خون میں لت پت پڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ حملے میں عالم دین زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔  حکام نے مزید کہا کہ حملہ آور شخص اور اس کے 4 مشتبہ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مشہد کے پراسیکوٹر کا کہنا ہے کہ حملہ آور غیر ملکی گردانا جارہا ہے۔

حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ایک غیر ملکی اخبار کے مطابق واقعہ شمالی مشرقی مقدس شہر میں آج پیش آیا۔

پولیس کی جانب سے حملہ آور سے متعلق کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونے والے عالم دین کا نام محمد اصلانی بتایا جارہا ہے تاہم زخمیوں کے حوالے سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

علاوہ زایں حملہ آور کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے اور اس سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ 1994 میں امام رضا کے مزار کے مرکزی ہال میں دھماکا ہوا تھا جس میں 26 افراد مارے گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved