متحدہ عرب امارات یو اے ای نے اقامتی ویزے پاسپورٹ میں کاغذی اسٹیکرز سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، قومیت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی حکام نے تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس نئے نظام کے تحت ویزا کی درخواست دینے کا عمل آسان ہوجائے گا۔
نئے شناختی کارڈ میں ویزا پاسپورٹ اسٹیکرز پر پہلے درج تمام معلومات شامل ہوں گی، جو الیکٹرانک طریقے سے پڑھی جاسکتی ہیں۔
پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقامت اور خارجہ امورکے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل سعید راکن الرشیدی نے کہا کہ نئے شناختی کارڈ ویزے سرکاری خدمات کو بہتر بنانے کے لیے تبدیلیوں کے وسیع تر عمل کا حصہ ہیں۔
اس تبدیلی کا اطلاق 11 اپریل کے بعد جاری ہونے والے ویزوں پر ہوگا تاہم پرانے ویزوں سے معلومات شہریت اتھارٹی کی اسمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے بھی دستیاب ہوں گی۔