پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کراچی کور کی کمان سنبھال لی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کراچی کور کی کمانڈ تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کور کمانڈر ہیڈ کوارٹر کراچی میں ہوا، جس میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کراچی کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے حوالے کردی۔
یاد رہےکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم20 نومبر 2021ء کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کمانڈر پشاور کی کمان سنبھالیں گے۔