بھارتی ریاست کرناٹک میں طالبات کے بعد اب ٹیچرز کے حجاب پر بھی پابندی

5  اپریل‬‮  2022

بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے بعد اب خواتین ٹیچرز کے حجاب پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی حکومت نے واضح کیا کہ اگرکوئی بھی حجاب پہن کرآتا ہے تواسے امتحانی مرکز میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ ریاست میں دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں حکومت کی جانب سے حجاب سے متعلق احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

کرناٹک کی وزیرتعلیم  بی سی نگیش نےاپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ سرکاری احکامات کے مطابق تعلیمی اداروں میں طلباء کیلئے یونیفارم لازمی ہے، اور اس کا اطلاق ٹیچرز پربھی ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینے کرناٹک کے مختلف تعلیمی اداروں نے یونیفارم پر پابندی کی آڑ میں طالبات کے حجاب پر پابندی عائد کر دی تھی۔ انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف کرناٹک ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، لیکن عدالت نے بھی ہندوانتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حجاب پر پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ جاری کیا تھا۔ بعد ازاں فیصلے کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا، لیکن سپریم کورٹ نے کیس کی فوری سماعت سے انکار کر دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved