مجھے محض آڈیو لیک ہونے پر پارٹی سے نکال دیا گیا،نعمان لنگڑیال نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ترین گروپ کے ارکان نے پریس کانفرنس کی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال نے کہا لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے نعرے پر تحریک انصاف میں گئے۔ بعد میں اسی جماعت میں کرپشن بڑھتی گئی اور ایوان وزیر اعلی بدعنوانی کا گڑھ بن گیا لیکن کوئی اصلاح نہ کی گئی۔
نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا الیکشن میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا لیکن ہم ان کے لیے کچھ نہیں کر سکے۔ ہم غریبوں کے ذمہ دار ہیں لیکن خان صاحب نے غریب عوام اور ان کے مسائل پر ایک بھی میٹنگ نہیں کی۔
ترین گروپ میں شامل ہونے والی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار نے کہا عمران خان اپنا منشور اور پارٹی نہیں سنبھال سکے۔ مجھے پارٹی سے آڈیو پر باہر نکال دیا گیا۔ آڈیو لیک ہونے پرعلیمہ خان نے کہا جو مرضی کر لیں خان صاحب ایکشن نہیں لیں گے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ 3 ماہ کے اندر الیکشن
ہوں گے ،اپوزیشن خرید و فروخت کی سیا ست میں سر گرم ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک 10 سے 15 ارب میں حکومت گرا سکتا ہے ، انڈیا بھی پاکستان کو نقصان پہنچا سکتا ہے، یہ سب بند ہونا چاہیے۔