سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مریم نواز کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اصولاً کسی خود مختار ملک کے معاملات میں مداخلت نامناسب ہے، مداخلت کو کوئی خوددار قوم برداشت نہیں کر سکتی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس بلانے کا مقصد صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا تھا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے ہدایت دی کہ امریکی ناظم الامور کو بلا کر ڈی مارچ کیا جائے، امریکی ناظم الامور کو بلا کر ڈی مارش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی، اجلاس بلانے کے باوجود اپوزیشن اجلاس میں نہیں آئی، اپوزیشن کو اعتراض تھا تو اجلاس میں آ کر اٹھانا چاہیئے تھا۔ پارلیمانی فورم موجود تھا لیکن اپوزیشن اس میں شرکت سے کترائی۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹرز نے اتنے بدترین طریقے سے آئین نہیں توڑا، جس بے شرمی سے عمران نے توڑا، آج سپریم کورٹ میں درخواست گزار پی ڈی ایم نہیں بلکہ پاکستان کا آئین ہے۔مریم نواز نے کہا کہ قومی سلامتی کے اعلامیے کا غلط استعمال کیا گیا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی عمران بچاؤ کمیٹی نہیں ہے، مریم نواز نے ملٹری اداروں سے معاملے کی وضاحت کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔