صدر مملکت نے الیکشن کمیشن سےعام انتخابات کی تاریخ مانگ لی

6  اپریل‬‮  2022

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں عام انتخابات کے انعقاد اور قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر الیکشن کرانے کیلئے تاریخ دینے کا کہا گیا ہے۔

خط میں آئین کے آرٹیکل 48 5(A) آرٹیکل 224 (2) کا حوالے دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر مملکت عام انتخابات کرانے کی تاریخ مقرر کریں گے، قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں، عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن ایکٹ، 2017 ء کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved