سپریم کورٹ کے باہر فواد چوہدری اور صحافیوں میں شدید تلخ کلامی

6  اپریل‬‮  2022

فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو کے دوران بدنظمی ہوئی صحافی مطیع اللہ جان اور اور پی ٹی آئی رہنما کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

سپریم کورٹ کے باہر پی  ٹی آئی رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران صحافی مطیع اللہ جان نے فرح خان کے بیرون ملک جانے سے متعلق سوال کیا جس میں فواد چوہدری بیچ میں آئے اور اپنی بات  کرنے لگے۔اس دوران مطیع اللہ جان نے سوال  کا جواب  دینے کا  مطالبہ کیا جس پر فواد چوہدری  کی ان سے تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد دیگر صحافیوں نے بھی فواد چوہدری کے رویے پر احتجاج کیا۔فواد چوہدری نے مطیع اللہ جان کو کہا کہ تم صحافی نہیں یوٹیوبر ہو  جب کہ اس دوران مطیع اللہ جان اور دیگر صحافیوں نے بھی فواد چوہدری پر شدید تنقید کی۔

اس موقع پر دونوں کے درمیان کافی دیر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو نہ رکنے پر مطیع اللہ نے ڈائس پر رکھے میڈیا چینلز کے مائیک وہاں سے ہٹا کر زمین پر رکھ دیے اور ڈائس کے سامنے کھڑے ہوگئے اس دوران دونوں کے درمیان تکرار ہوتی رہی اور معافی کے مطالبے بھی کیے جاتے رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved