ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ آج ہونے والے اجلاس میں پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرلیا جائیگا۔
پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہی ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ وکلا سے مشاورت کے بعد اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ گزشتہ روز ایڈوکیٹ جنرل نے یقین دہانی کروائی تھی کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا ۔ترجمان ق لیگ کا کہنا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا سادہ آرڈر غیر قانونی ہے، گزٹ نوٹی فکیشن جاری ہوا تو ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس کب ہوگا؟ معاملہ کنفیوژن کا شکار ہے، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے ایک حکم نامے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے 7 بجے طلب کیا گیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری بتایا کہ اسمبلی اجلاس آج ہی ہوگا۔اسمبلی کے سکیورٹی اسٹاف کا کہنا ہےکہ اسپیکرکی ہدایت کے تحت میڈیا اسمبلی کےاندرنہیں جاسکتا۔سکیورٹی اسٹاف کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کے اندر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
واضح رہےکہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، ڈپٹی اسپیکر کا کہنا ہےکہ اسمبلی کا اجلاس آج ہی ہوگا جب کہ سیکرٹری اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے احکامات ماننے سے انکار کردیا ہے۔