ملک کو بہتری کی طرف لے کر جانے کا حل نئے انتخابات ہیں، فواد چوہدری

6  اپریل‬‮  2022

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں جلد سیاسی استحکام کی طرف واپس آنا چاہیے عدالت میں جتنا یہ معاملہ طویل ہوگا معیشت کو نقصان ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو بہتری کی طرف لے کر جانے کا حل نئے انتخابات ہیں اور اپوزیشن کامطالبہ بھی نئےانتخابات کا ہی تھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام سےمعیشت متاثرہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایک بےتکی بات پر پھنسی ہوئی ہے یہ کہتے ہیں کہ اسمبلی بحال کرو،عدم اعتمادسےحکومت ختم کرینگے۔

 انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس نے بتایا ہے کہ پورے آئین کو ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے کیونکہ آرٹیکل63  اے بھی آئین کا حصہ ہے لیکن اب دیکھنا ہوگا آرٹیکل 63  کی خلاف ورزی ہوئی یا نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved