انتہا پسند اینکر پروڈکٹ کا اردو میں نام دیکھ کر آگ بگولہ، منیجر کا کرارا جواب

6  اپریل‬‮  2022

بھارت میں گائے کے گوشت،حجاب اوراذان پرپرپابندی کے بعداب اردو زبان بھی ہندوانتہاپسندوں کے نشانے پرآگئی،انتہاپسند اینکرپیکٹ پراردو میں لکھا نام دیکھ کراسٹورمینیجرپربرس پڑی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں ہندوانتہاپسنداینکرکو نمکو اورمٹھائی کی مشہوردکان کی خاتون مینجرکوپیکٹ پراردو میں نام لکھنے پرمینیجرسے بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،اردو کی نفرت میں آگ بگولہ انتہاپسند اینکر نے کھانے کی چیز کاتعلق گائے کی چربی سے بھی جوڑنے کی کوشش کی۔

مینیجرنے بدتمیز اینکرسے ڈرنے کے بجائے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسے اردو میں لکھے نام پراعتراض کا کوئی حق نہیں۔اسٹورمینجرنے اینکرکواسٹورسے نکل جانے کو بھی کہا۔انتہاپسند ہندواینکر کی بدتمیزی پرسوشل میڈیا صارفین نے اسے آڑے ہاتھوں لے لیا جبکہ مٹھائی کی دکان بھارت میں سوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved