ہنر مند پاکستان پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70 ہزار جوانوں کو ہنرمند بنائیں گے، عثمان ڈار

8  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام جوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام شعبوں بشمول روزگار، تعلیم اور تعمیری سرگرمیوں کے منصوبوں پر سرگرم عمل ہے، 10 ارب کے ہنرمند پاکستان پروگرام کا ہدف ایک لاکھ 70ہزار نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ہے۔

معاون خصوصی برائے امور نوجوانان کا کہنا تھا کہ  کامیاب جوان پروگرام جوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام شعبوں بشمول روزگار، تعلیم اور تعمیری سرگرمیوں کے منصوبوں پر سرگرم عمل ہے، کامیاب جوان لون اسکیم کے تحت تقریباً 30 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کاروبار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں میں 23.5 ارب روپے کے قرضہ جات کی تقسیم مکمل ہو چکی ہے، ملک کے تمام صوبوں کے جوان بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کامیاب جوان پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا  کہ کامیاب جوان کے بینر تلے نوجوانوں کے لئے غیرنصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے 4 ارب روپے کے منصوبوں کا آغاز کر چکے ہیں، نوجوانوں کی سہولت اور رہنمائی کے لئے ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں میں کامیاب جوان مراکز قائم کر رہے ہیں، کامیاب جوان مراکز سے 20 لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان انوویشن لیگ کے تحت 500 سٹارٹ اپس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، گرین یوتھ موومنٹ کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی اور صحت کے حوالے سے سرگرمیاں شروع کی جا رہی ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ اور سپورٹس اکیڈمیز کے منصوبوں کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغازکر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved