کورونا کے شروع ہونے کے بعد پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کم ترین شرح پر آکر ایک فیصد سے بھی نیچے آگئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42373 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 400 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 11 اموات ہوئیں۔
Statistics 9 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 42,373
Positive Cases: 400
Positivity %: 0.94%
Deaths : 11
Patients on Critical Care: 1206— NCOC (@OfficialNcoc) November 9, 2021
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.94 فیصد رہی۔این سی او سی مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28558 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 77 ہزار 560 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22845 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 277 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار 157 ہو گئی ہے۔