پاکستانی حدود میں بھارتی میزائل گرنے پر فلپائن نے بھارت سے وضاحت کیوں مانگی؟

6  اپریل‬‮  2022

بھارتی براہموس میزائل کے خریدار فلپائن نے بھارت  کی جانب سے پاکستان پر غلطی سے  میزائل فائر ہونےکے بعد بھارت  سے وضاحت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن کے وزیر دفاع نے دارالحکومت منیلا میں بھارتی سفیر کو طلب کیا اور براہموس میزائل کی کارکردگی سے متعلق وضاحت مانگی۔

رپورٹ کے مطابق  بھارتی سفیر نے میزائل واقعےکی تحقیقات مکمل ہونے پر رپورٹ فلپائن سے شیئر کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

فلپائن نے بھارت سے براہموس میزائل کی 375 ملین ڈالر کی تین بیٹریاں خریدنے کا معاہدہ کیا ہوا ہے۔

یاد رہےکہ نو مارچ کو بھارت کی طرف سے پاکستان کی حدود میں میزائل فائرہوا تھا، بھارتی وزرات دفاع نے اعتراف کیا تھا کہ میزائل تکنیکی خرابی کے باعث غلطی سے فائر ہوا۔

اس حوالے سے  دعویٰ کیا جا رہا ہےکہ پاکستان میں گرنے والا میزائل  براہموس میزائل تھا تاہم اس حوالے سے بھارت کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی، شاید یہی وجہ فلپائن کی پریشانی کی وجہ بھی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved