وزیر آباد میں معمولات زندگی بحال

9  ‬‮نومبر‬‮  2021

تحریک لبیک پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد وزیر آباد میں 11 روز بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگی۔
وزیر آباد میں انٹر نیٹ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ وزیر آباد میں ٹی ایل پی کے مظاہرین کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے بعد علاقے میں معمولات زندگی بحال ہونے لگی۔ دریائے چناب کے مقام پر جی ٹی روڈ کو مکمل کھول دیا گیا ہے۔لاہور اور راولپنڈی کا جی ٹی روڈ سے رابطہ 11 روز بعد بحال ہو گیا ہے۔
دوسری جانب وزیرآباد میں دھرنا ختم کرنے کے بعد تحریک لبیک پاکستان کا مارچ واپس لاہور پہنچ گیا جہاں جی ٹی روڈ پر مریدکے اور دیگر مقامات پر مارچ کے شرکا کا استقبال بھی کیا گیا۔تحریک لبیک کی مرکزی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ مارچ کے شرکا ملتان روڈ پرمسجد رحمت اللعالمین میں قیام کریں گے۔ وہاں پر خادم حسین رضوی کا عرس منایا جائے گا اور کارکنان کو یقین دلایا گیا عرس میں حافظ سعد رضوی شرکت کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved