سعودی حکام نے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

6  اپریل‬‮  2022

سعودی حکام نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

سعودی سفارت خانے نے تمام عمرہ آپریٹر ایجنسز اور ائیرلائینز کو سرکلر جاری کیا ہے جس کے مطابق 40 سال سے کم پاکستانی زائرین سے فیملی کے ہمراہ جانے کی شرط ختم کردی گئی۔

40 سال سے کم عمر زائرین فیملی کے بغیر بھی عمرہ کی عرض سے سعودی عرب جا سکیں گے جبکہ 45 سال سے کم عمر خواتین کے لیے محرم کی شرط بھی ختم کردی گئی۔ جس کے بعد خواتین بغیر محرم سعودی عرب عمرے کی عرض سے جاسکیں گی۔

بغیر محرم خواتین پر گروپ کی شرط بھی ختم خواتین کو عمرہ کی عرض سے گروپ کی صورت میں جانے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved