عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا، سونے چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی

6  اپریل‬‮  2022

عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہو گیا،سونے چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔

پیوٹن نے  دنیا کو عالمی سطح پر خوراک  کے  بڑے  بحران سے خبردار کردیا۔ ولادی میر پیوٹن نے خبر دار کیا ہے کہ روس  اجناس  اور کھاد کی برآمدات  صرف دوست ممالک  تک محدود کر سکتا ہے۔ واضح رہے  روس  دنیا  میں گندم  اور کھاد برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

دنیا میں  خام تیل  کی  قیمتوں میں کمی  ہوئی ہے جس کی وجوہات میں شنگھائی میں لاک ڈاؤن، ڈالر کا استحکام اور امریکی شرح سود میں متوقع  اضافہ  ہے ۔ برینٹ خام  تیل کی فی  بیرل قیمت  97  سینٹ   گر کر 105 ڈالر، امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل  کی  فی  بیرل 98 سینٹ   کی کمی سے 101  ڈالر ہو گئی۔

ادھر   امریکی اسٹاک مارکیٹ میں  ایک بار پھر مندی دیکھی گئی ۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل   انڈیکس    280 پوائنٹس کی کمی  سے  34 ہزار 641 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس   57 پوائنٹس  کی کمی سے   4 ہزار 525 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس   380 پوائنٹس  کی کمی  سے 14 ہزار 204 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں  میں بھی کمی ہوئی۔ سونا فی اونس   7 ڈالر  کی کمی  سے 1926 ڈالر کا ہو گیا، چاندی کی فی اونس  قیمت 14 سینٹ  کی کمی سے 24 ڈالر ہو گئی ۔ فی گرام کاپرکی قیمت 16 سینٹ کم ہو کر 4.76 ڈالر ہو گئی ،پلا ٹینم کے فی  اونس  نرخ 18سینٹ  کم ہو کر 973 ڈالر پرآگئے ۔

روسی مرکزی بینک  نے  بینکوں سے   فکس قیمت پر سونا خریدنے کا اعلان  کیا ہے۔ مرکزی بینک 30 جون  تک پانچ ہزار روبل  فی  گرام  ادائیگی کرے  گا۔ مرکزی  بینک نے  مارچ کے وسط  میں خریداری بند کر دی تھی ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved