خیبرپختونخوا میں سرکاری ریٹ پر چینی کی ترسیل شروع کر دی ، عاطف خان

9  ‬‮نومبر‬‮  2021

 خیبرپختونخوا میں عوام کو سرکاری رعایتی نرخ پر چینی کی ترسیل شروع کردی گئی ہے۔

وزیر خوراک کے مطابق سرکاری رعایتی نرخ پر چینی کی پہلی کھیپ مردان اور بنوں میں ڈیلروں کو فراہم کر دی گئی ہے جس کے نتیجے میں مردان اور بنوں کی مارکیٹس میں رعایتی نرخ پرچینی شہریوں کو دستیاب ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر برائے خوراک اور سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے جبکہ ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی گرانفروشوں کیخلاف گھیرا بھی تنگ کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری رعایتی نرخوں پر چینی کی پہلی کھیپ مردان اور بنوں کی مارکیٹس میں پہنچنے اور شہریوں کو دستیابی کے حوالے سے اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک بیا ن میں کیا۔

محکمہ خوراک کا کہنا ہےکہ چند گھنٹوں میں رعایتی چینی ڈسٹرکٹ پشاور بھی پہنچا دی جائے گی اور  اسی طرح صوبے کے تمام اضلاع میں بھی رعایتی نرخ پر چینی بھیج دی جائے گی۔اس حوالے سے وزیر خزانہ عاطف خان کا کہنا ہے کہ شہری چینی 90 روپے فی کلوگرام کے حساب سے خرید سکیں گے، ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزی پر کھڑی نظر رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی گراں فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کریک ڈاؤن میں تیزی لائے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی رعایتی نرخ پر چینی جلد فراہم کی جائے گی جس سے صوبے کے عوام مستفید ہو سکیں گے۔ عاطف خان کا مزید کہنا تھا کہ شہری اب رعایتی نرخ پر 90 روپے فی کلو کے حساب سے بازار میں چینی خرید سکیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved