انصاف میں تاخیر پر بلاول بھٹو زرداری کا سپریم کورٹ پرطنز۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ ہفتوں کے آئینی بحران کے بعد آج پنجاب میں ڈپٹی اسپیکر کو وزیراعلی کے انتخاب کے دن اسمبلی سے باہر نکال دیا گیا۔عوامی نمائندوں کے ایوان کے اطراف خاردار آہنی تاریں لگادی گئی ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کے آخری مایوس کن اقدامات اب انہیں بچا نہیں سکتے۔ ان کی حکومت جاچکی، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ ہوگیا۔
ان کا کہنا ہے کہ کیسے عمران خان کو غیرجمہوری طریقے سے لایا گیا اور کیسے بھاگتے ہوئے اس نے آئین کو پامال کیا، عوام یہ دیکھ رہے ہیں اور تاریخ میں یہ سب لکھا جائے گا۔
If it takes 30seconds to pull off a coup, it should take 30secs to undo a coup. Justice delayed is Justice denied. After last weeks constitutional break down in Islamabad. Today Punjab dep speaker was locked out of assembly on day of voting for CM. Barbered wire around ppls house
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 6, 2022