برج الخلیفہ پر رمضان میں اذان کے ساتھ اس کے الفاظ بھی آویزاں کیے جائیں گے

6  اپریل‬‮  2022

دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج الخلیفہ کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کیلیے مغرب اور عشا کی اذان کا سلسلہ شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برج الخلیفہ کے آفیشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے ساتھ ایک ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خصوصی طور پر برج الخلیفہ پر روزانہ مغرب اور عشاء کی اذان کے ساتھ الفاظ بھی آویزاں کیے جائیں گے۔

ٹویٹ کے مطابق یہ اذان مختلف اماموں کی آواز میں چلائی جائے گی اور یہ سلسلہ آخری روزے تک جاری رہے گا۔

برج الخلیفہ کے ٹویٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت پر اذان کے الفاظ ڈیجیٹل انداز سے نظر آرہے ہیں جبکہ پس منظر میں اذان کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔ مؤذن جو الفاظ ادا کرے گا وہ عمارت کے بیرونی حصے پر لکھے نظر آئیں گے۔

کورونا کی عالمی وبا شروع ہونے کے بعد تین سال میں یہ سب سے زیادہ ‘عام’ رمضان ہے۔ جس میں فرزندان توحید نہ صرف باجماعت نماز ادا کررہے ہیں بلکہ انہیں اب کسی بھی پابندی کا سامنا نہیں ہے۔

دوسری جانب نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر ماہِ صیام کے آغاز پر تقریباً ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کو روزہ افطار کرایا گیا اور ساتھ ہی پہلی تراویح بھی ادا کی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved