دنیا کی 99 فیصد آبادی آلودہ ہوا میں سانس لے رہی ہے، عالمی ادارہ صحت

6  اپریل‬‮  2022

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کی 99 فی صد آبادی آلودہ ہوا میں سانس لے رہی ہے ہر سال 1 کروڑ 30 لاکھ لوگ ماحولیاتی مسائل کی بنا پر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جن میں 70 لاکھ سے زیادہ وہ لوگ ہیں جو فضائی آلودگی کی وجہ سے مرتے ہیں۔

ویانا – (اے پی پی): امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے شعبہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور صحت میں تکنیکی افسر سوفی گمی نے میڈیا کو بتایا کہ عملی طور پر پوری دنیا غیر صحت مند ہوا میں سانس لے رہی ہے اعدادوشمار سے پتا چلتا ہے کہ مشرقی بحرہ روم، جنوب مشرقی ایشیائی اور افریقی خطوں میں ہوا کا معیار سب سے زیادہ ناقص ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ہمیں توانائی کے صاف، جدید ، پائیدار اور قابل تجدید ذرائع کی طرف منتقلی کو تیز کرنےتوانائی پیدا کرنے کے لیے فوصل ایندھن پر انحصار ختم کرنے محفوظ اور سستی پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی تعمیر، گاڑیوں کے دھویں کی روک تھام،کم توانائی استعمال کرنے والے مکانات اور پاور جنریشن میں سرمایہ کاری اور صنعت اور میونسپل فضلے کو تلف کرنے کے کام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved