اسلام آباد میں ٹرائیکا پلس اجلاس، روس، چین اورامریکہ کے نمائندے شریک ہونگے، افغان وزیر خارجہ کی شرکت بھی متوقع

9  ‬‮نومبر‬‮  2021

افغانستان کی صورتحال پرٹرائیکاپلس  اجلاس 11 نومبر 2021ءکو جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہوگا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان سمیت امریکہ، چین اورروس کے نمائندے شریک ہوں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ کابل میں افغانستان کے نائب وزیر خارجہ امیر خان متقی کو اس اجلاس میں خصوصی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کر لی تھی۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی  بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا جس میں وہ سیاسی اورعسکری قیادت سےملاقاتیں کریں گے۔

ٹرائیکا پلس اجلاس میں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان پاکستان کی نمائندگی کریں گےجبکہ  امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دوسری جانب چین کےنمائندہ خصوصی ژوی ژاؤ ینگ  جبکہ روسی صدر کےنمائندہ خصوصی ضمیرکابلوواس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ چین، روس اور امریکہ کے خصوصی نمائندگان کی بھی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

اجلاس میں  افغانستان کو انسانی المیے سےبچانے اور قحط سالی سے تحفظ کے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved