وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اسپیکر آمنے سامنے

6  اپریل‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے بلائے گئے اجلاس پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اویس احمد آمنے سامنے آ گئے ہیں۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی  دوست محمد مزاری کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ میں آج ہی  الیکشن ہونے کا کوئی بیان نہیں دیا، انہوں نے بتایا کہ میں نے عدالت میں  صرف اتنا کہا تھا کہ  6 اپریل کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس آئین و قانون کے مطابق ہوگا، میں نے اس ضمن میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو کوئی مشورہ نہیں دیا۔

واضح رہے کہ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سپریم کورٹ میں بیان دیا تھا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل کو بلایا جائے گا، میں نے ان کی کمٹمنٹ کے مطابق اجلاس طلب کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved