انجیر کا ایسا فائدہ جسے جان کر ماہرین بھی حیران رہ گئے

7  اپریل‬‮  2022

انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے اور اس کے استعمال کی بہترین صورت اسے خشک کھانا ہے۔

انجیر کے اندر پروٹین، شکر، کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں۔

دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کثیر مقدار میں ہوتے ہیں جبکہ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں۔خشک انجیر اپنے اندر شامل نمکیات اور غذائی مادوں کی وجہ سے اہم غذاوں میں شامل ہوتی ہے۔بلند اینٹی آکسیڈنٹ مادوں کی وجہ سے انجیر کینسر کے خلیوں کی تشکیل کا سدّباب کرتی ہے۔اس حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کے مطابق خشک انجیر خون  میں چربی کی مقدار کو کم کر کے دِل کو صحت مند رکھتی ہے۔

اس کے علاوہ تازہ یا خشک انجیر چھاتی کے کینسر کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔کیلشئیم، پوٹاشئیم اور میگنیزئیم جیسے نمکیات کی حامل ہونے کی وجہ سے ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے اور یہی نہیں بلکہ جسم میں فولاد کی کمی کو بھی پورا کرتی ہے۔اس کے علاوہ وزن کو کم کرنے کیلئے انجیر کافی فائدہ مند ہے جبکہ اس سے ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved