پنجاب اسمبلی کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ، پولیس کی بھاری نفری تعینات

7  اپریل‬‮  2022

پنجاب اسمبلی کا گیٹ نمبر 1 ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، دربار ہال کے باہر پولیس حفاظتی شیلڈز کے ساتھ الرٹ ہے۔

پنجاب اسمبلی کا گیٹ نمبر 1 ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے، ملازمین دربار ہال سے اسمبلی میں داخل ہو رہے ہیں۔اسمبلی کےاطراف سیکیورٹی کے پیش نظر بیرئیر لگا دیئے گئے ہیں، پنجاب اسمبلی کے اطراف 500 میٹر تک دفعہ 144 نافذ ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے امن و امان کے لیے دفعہ 144 کا نفاذکیا گیا ہے۔

دوسری جانبپنجاب اسمبلی کے اطراف میں امن و امان کی ذمہ داری رینجرز کو سونپ  دی  گئی ہے۔ رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کےاجلاس میں کیا گیا، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری ہوگیا ہے جس کے مطابق  پنجاب اسمبلی کے اطراف میں 500 میٹر فاصلے تک دفعہ 144 بھی لگادی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کےمطابق پنجاب اسمبلی کے اطراف میں رینجرز کی تعیناتی 15 دن کے لیے ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے سیشن کے حوالے سے سیاسی پارٹیوں میں جبکہ اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کے اختیارات کا بھی تنازع چل رہا ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved