روس نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی جانب بڑا قدم اٹھا لیا

7  اپریل‬‮  2022

روس نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو باضابطہ تسلیم کرنے کی جانب بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان سفارتکار جمال گروال کو ماسکو میں افغان ناظم الامور تسلیم کر لیا گیا ہے۔ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخروا کےمطابق اقدام دوطرفہ تعلقات کی مکمل بحالی کی جانب قدم ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد سے بین الاقوامی برادری نے افغانستان کی نئی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ افغانستان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ طالبان کے اقدامات دیکھنے کے بعد کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved