فواد چوہدری نے فرح خان کے معاملے پر مریم نواز کو بڑی پیش کش کر دی

7  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مریم نواز کو پیش کش کی ہے کہ وہ فرح خان پر الزام عائد کرنے کے بجائے عدالت سے رجوع کریں ہم ساتھ ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ‏اللہ کی شان ہے کہ مریم نواز کمیشن اور کِک بیکس پر بیان دے رہی ہیں، انہیں جب عمران خان کی ذات پر کچھ نہیں ملا تو فرح کو ڈھونڈ کر تنقید شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ پہلے یہ بتائیں کہ آپ تین چار سال سے الیکشن کا انتظار کر رہیں تھیں جو اب فرح خان پر الزام لگانا شروع کردیا، ‏آخری یہ کہ عدالتیں اور ادارے دونوں موجود ہیں آپ فرح خان کیخلاف درخواست دائر کریں ہم ساتھ ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسا کریں ہوٹل میں اجلاس کر کے مولانا فضل الرحمان کو صدر اور سیکیورٹی گارڈز کی میٹنگ کر کے کیپٹن (ر) صفدر کو چیف افسر بنالیں کیونکہ سارے عہدے جب ایسے ہی تقسیم ہونے ہیں تو صفدر صاحب کیوں محروم رہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved