پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے اسپیکرپرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔
تحریک عدم اعتماد ن لیگ کے سلمان رفیق، خلیل طاہرسندھو اور سمیع اللہ خان نے جمع کرائی ہے۔متن میں تحریر ہے کہ پنجاب کے معاملات آئین پاکستان کے مطابق نہیں چلائے جا رہے ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صوبے میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا۔واضح رہے کہ کل ن لیگ کے وفد کو اسمبلی سیکیورٹی اسٹاف نے اندر جانے سے روک دیا تھا جس کے خلاف لیگی اراکین اسمبلی نے احتجاجاً دھرنا بھی دیا تھا، اسمبلی بلڈنگ کو تالے اور خاردار تاریں لگا کر بند بھی کردیا گیا تھا۔
ان حالات کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کے اطراف امن و امان کی ذمہ داری رینجرز کو سونپ دی گئی، پانچ سو میٹر تک دفعہ 144 بھی لگائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا گیٹ نمبر 1 ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند رہا، ملازمین دربار ہال سے اسمبلی میں داخل ہوئے