الیکشن کا انعقاد کب تک ممکن ہوگا؟ الیکشن کمیشن کا صدر کے خط پر جواب

7  اپریل‬‮  2022

چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کرانےکے حوالے سے صدر مملکت کے خط کا  جواب دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں 90 دن میں الیکشن کرانے سے معذرت کرتے ہوئے صدر مملکت کو جواب  بھجوایا ہے،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  شفاف اورغیرجانبدارانہ  الیکشن کے لیے اضافی 4 ماہ  درکار  ہیں، الیکشن کا انعقاد اکتوبر میں ممکن ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حد بندی کے لیے 4 اضافی ماہ درکار ہوں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے خط لکھا گیا تھا۔

ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا  کہ قومی اسمبلی توڑنے کے 90 دن میں الیکشن کرانے کی تاریخ دینے کا کہا گیا ہے، آئین کے آرٹیکل48 5(A) اور آرٹیکل 224(2) کے تحت صدر عام انتخابات کی تاریخ مقرر کریں گے۔

یاد رہے کہ 3 اپریل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو غیرملکی سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے فوری بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے صدر کو سمری ارسال کر دی ہے اور پھر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved