نگران وزیراعظم کا تقرر، پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 4 نام پیش کر دئیے

7  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر پارلیمانی پارٹی کیلئے چار نام پیش کر دئیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خط کا جواب دیتے ہوئے نگران وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کیلئے اسدعمر، پرویزخٹک، شفقت محمود اور شیریں مزاری کے نام دئیے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسد قیصر نے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھ کر نگران وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے چار نام طلب کئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved