تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ، سپریم کورٹ سے پہلے نواز شریف نے فیصلہ سنا دیا

7  اپریل‬‮  2022

اپوزیشن کی وزیراعظم عمران خان کیخلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ پر مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کا موقف سامنے آیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ آئین اور قانون کے خلاف تھی، اس رولنگ کو صرف کالعدم قرار دینا ہی کافی نہیں ہو گا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ آئین اور قومی مفاد کا تقاضہ یہی ہے کہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کی فوری بحالی ہو تاکہ پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں اور فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کر سکے۔

یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو آج شام ساڑھے سات بجے سنایا  جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved