روس کا ساتھ دینے پر امریکا کی بھارت کو وارننگ

7  اپریل‬‮  2022

روس کے ساتھ صف بندی کرنے پر  امریکا نے بھارت کو وارننگ دے دی۔

وائٹ ہاؤس کے قومی اقتصادی کونسل کے ڈائریکٹر برائن ڈیز نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق  امریکا نے بھارت کو روس کے ساتھ صف بندی کرنے پر خبردار کیا ہے۔

برائن ڈیز کا کہنا تھا کہ ماسکو کے ساتھ زیادہ واضح اسٹریٹجک صف بندی کے نتائج اہم اور طویل مدتی ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی حکام یوکرین حملے پر بھارت کے ردعمل سے مایوس ہوئے ہیں،گزشتہ ہفتے امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر نے بھی بھارت کو خبردار کیا تھا۔

دوسری جانب بھارت نے امریکی وارننگ کے باوجود روسی تیل کی درآمد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved