ڈپٹی سپیکر کی رولنگ، سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ، وزیراعظم عمران خان پھر میدان میں آ گئے

7  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کا تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے محفوظ فیصلے کے متعلق وزیراعظم عمران خان کا موقف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے ملاقات کی، جس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، بابر اعوان، اظہر صدیق ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ملاقات میں قانونی ٹیم نےوزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کی سماعت پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے، تحریک انصاف نئے انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سازش کو کسی طور پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو آج شام ساڑھے سات بجے سنایا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved