تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے میں وفاقی کابینہ بحال کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی تحریک عدم اعتماد کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم قرار دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ اور قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا آئین سے متصادم تھا، جس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کردی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو جلد از جلد نمٹایا جائے، اور قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی نہ کیا جائے۔
فیصلے میں اسپیکر کو ہدایت کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل کو بلایا جائے، اور تحریک عدم اعتماد پر فوری ووٹنگ کرائی جائے۔