سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

7  اپریل‬‮  2022

تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو آئین کی سر بلندی بہت بہت مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے والوں کا کام ہمیشہ کیلئے تمام ہوا۔ اللہ پاکستان کو چمکتا دمکتا رکھے۔ وزیراعظم شہباز شریف انشاءاللہ

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کو بھی کالعدم کرتے ہوئے وفاقی کابینہ بحال کر دی گئی ہے۔

فیصلے میں اسپیکر کو ہدایت کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل کو بلایا جائے، اور تحریک عدم اعتماد پر فوری ووٹنگ کرائی جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved