وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو پاکستان، سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا،بے شک عدلیہ ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے، آج پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔
The Supreme Court buried Doctrine of Necessity!!! Indeed. The judiciary is our backbone!! Proud of being a Pakistani today!!
— Reham Khan (@RehamKhan1) April 7, 2022
انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ایک دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کی سحری میری طرف سے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ، صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنایا۔
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا کہ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا آئین سے متصادم تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کردی،سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل کو بلایا جائے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہفتے کو صبح 10 بجے کرائی جائے، ووٹنگ کرائے بغیر اسمبلی کا اجلاس ملتوی نہ کیا جائے، صدر کی نگران حکومت کے احکامات کالعدم قرار دیے جاتے ہیں، تحریک عدم اعتماد منظور ہو جاتی ہے تو اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرے۔
Aaj kee Sehri Meri taraf sey!!!!!!
— Reham Khan (@RehamKhan1) April 7, 2022