عالمی طاقتیں انسانی بحران کو روکنے کیلئے افغان عوام کی مدد کریں، عمران خان

9  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ اب عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ افغان عوام کو درپیش اس انسانی تباہی کو روکے۔
وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ایک ٹوئٹ میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں شائع ہونے والی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں انسانی بحران سے خبردار کرتا ہوں اب ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ بھی الرٹ جاری کر رہے ہیں۔


وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پاکستان، افغانستان کو انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن ریلیف فراہم کرتا رہے گا لیکن بین الاقوامی برادری کو اب ایکشن لینا چاہیے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اب عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ افغان عوام کو درپیش اس انسانی تباہی کو روکے۔
واضح رہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ نے افغانستان میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 30 لاکھ افراد کو مدد فراہم کر رہے ہیں تاہم بھوک و افلاس کے شکار افراد کی افغانستان میں تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved