امریکہ نے سائبر حملوں کے جرم میں روس کی اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں

9  ‬‮نومبر‬‮  2021

امریکہ نے اپنی بڑی کمپنیوں پر سائبر حملوں کے جرم میں روس اور یوکرائین کے ہیکرز پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

روس کی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے روس کے شہری یوجنی پولینئن اور یوکرائین کے شہری یارسولو  پر امریکی کمپنیوں پر سائبر حملوں اور کرپٹو کرنسی کے اعدادوشمار میں ہیر پھیر کے جرم پر پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دونوں افراد ایک معروف ٹیکنالوجی کمپنی کے اہلکار ہیں جس نے مختلف اوقات میں امریکہ کی بڑی کمپنیوں کی ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کے ڈیٹا بیس کو نقصان پہنچایا۔ امریکہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ افراد نہ صرف نجی کمپنیوں کو ہیک کرنے میں ملوث رہے ہیں بلکہ انہوں نے امریکی اداروں کی  ویب سائٹس کو بھی ہیک کیا اور حساس ڈیٹا چوری کیا گیا۔

امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ افراد روس کے سرکاری اداروں کی سرپرستی میں امریکی کمپنیوں اور اداروں کی وب سائٹس پر حملے کر رہے تھے جو کہ سائبر کرائمز کے سنگین جرائم کے ضمرے میں آتا ہے، مزید کہا کہ ان کے سائبر حملوں کے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، تفصیلات سامنے آنے پر آئندہ کا لائحہ عمل سامنے لایا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved