مسجد کی غیر قانونی طور پر نگرانی کی جا رہی ہے، امریکی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

9  ‬‮نومبر‬‮  2021

امریکی سپریم کورٹ نے قومی سلامتی سے متعلق ایک مقدمے میں تین مسلمان شہریوں کے دلائل سنے ہیں جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے مسجد میں ان کی غیر قانونی طور پر نگرانی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامک فاؤنڈیشن کے امام یاسر، علی الدین ملک اور یاسر عبدالرحیم نے ایک مقدمہ ایف بی آئی کے خلاف دائر کیا ہے  جس میں یہ مؤقف اپنایا کہ 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد کی گئی نگرانی صرف اور صرف ان کے مذہب کی بنیاد پر تھی۔ مدعی کے مطابق ایف بی آئی نے 2006 اور 2007 میں متعدد مساجد میں ایک مخبر کو بھیجا، جس کو مذہب تبدیل کرنے اور معلومات جمع کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

امام اور ان کے دو دیگر افراد نے ایف بی آئی کے خلاف وفاقی قانون اور ان کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کی جاسوسی کرنے کی شکایت درج کرائی۔

 امریکی ضلعی عدالت نے مقدمے کی سماعت کرنے سے انکار کیا کہا گیا کہ اس مقدمے سے کہ ریاستی راز افشا ہونے کا خطرہ ہے۔ لیکن یو ایس نائنتھ سرکٹ کورٹ آف اپیل نے اس سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ماتحت عدالت کو کسی بھی خفیہ شواہد کا جائزہ لینے کے لیے بند کمرے میں سماعت کرنی چاہیے تھی۔ امریکی ہائی کورٹ نے کیس سننے پر رضامندی ظاہر کردی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved