بلوچستان کے علاقے مشکئی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکئی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار بھی شہید ہوئے۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگرد آواران میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔
آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گرد آواران میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔