سعودی عرب نے پاکستان سے گوشت درآمد پر پابندی لگا دی

8  اپریل‬‮  2022

سعودی عرب نے پاکستان سے گوشت درآمد پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت فوڈسکیورٹی حکام کے مطابق پابندی گائےکےگوشت میں لمپی اسکن وائرس کے سبب لگائی گئی۔

حکام کا کہنا تھاکہ سعودی حکام کےمطابق پابندی مفاد عامہ کےتحت لگائی گئی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں سعودی پریس اتاشی کا کہنا تھاکہ پابندی عارضی نوعیت کی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی اور صوبہ سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گائے کی بیماری لمپی اسکن تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہزاروں جانور اس سے متاثر ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved