حکومت پنجاب نے وفاق سےمن پسند آئی جی مانگا ہے،خواجہ آصف

8  اپریل‬‮  2022

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وفاق سے اپنے من پسند چیف سیکریٹری اور آئی جی کی تعیناتی کا کہا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب نے پی ٹی آئی منحرف اراکین کی غیرقانونی گرفتاری سے انکار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب تک منحرف اراکین کو غائب کرنے کے غیر قانونی اقدام سے انکار کیا گیا۔ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر حکومت پنجاب نے وفاق سے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو ہٹانے کا کہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے وفاق سے اپنی پسند کے چیف سیکریٹری اور آئی جی تعیناتی کا کہا ہے۔حکومت پنجاب  نے انسپکٹر جنرل پولیس ( آئی جی) کو راؤ سردار ایک بار پھر تبدیل علاوہ ازیں نئے آئی جی پنجاب کے لیے 3 نام وفاق کو بھجوا دیے گئے ہیں۔کرنےکی تیاری کرلی۔

ذرائع آئی جی آفس کا کہنا ہے کہ نئےآئی جی کے لیے انعام غنی، عامرذوالفقار اور  فیاض دیو کے نام شامل ہیں، تینوں کےناموں کا پینل آج وفاق کو بھجوا دیا گیا۔موجودہ آئی جی راؤ سردار  کو 7ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ آئی جی راؤ سردار نے سیاسی مداخلت سے انکار کر دیا تھا۔ ستمبر کو تعینات کیا گیا تھا، آئی جی کی تبدیلی ہوئی تو پنجاب میں پونے 4 سال میں 8واں آئی جی تبدیل ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved