وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب مریم نواز کا ردعمل آگیا

8  اپریل‬‮  2022

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان  نے قوم سے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ کسی صورت امپورٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا، عوام میں نکلوں گا،اس پر ردعمل میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ اقتدار کیلئے اس طرح کسی کو روتے پہلی بار دیکھا ہے، رو رہا ہے کہ میرے لیے کوئی نہیں نکلا۔

انہوں نے کہا کہ آپ  آنکھیں کھول کر دیکھو، غریب عوام کو ان ساڑھے تین سالوں میں جس طرح تم نے رُلایا ہے، وہ شکرانے کے نفل پڑھ رہے ہیں کہ تم جیسے سے جان چھوٹی اور جاتے جاتے آئین بھی توڑ دیا۔

مریم کا مزید کہنا تھاکہ جس بھارت کے قصیدے پڑھ رہے ہیں وہاں مختلف وزرائے اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی 27 تحریکیں آئیں، کسی ایک نے بھی آئین، جمہوریت اور اخلاقیات سے یہ کھلواڑ نہیں کیا جبکہ بھارتی وزیراعظم واجپائی ایک ووٹ سے ہار کر گھر چلا گیا لیکن آپ کی طرح ملک، آئین اور قوم کو یرغمال نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی اس اقتدار جاتا دیکھ کر پاگل ہو جانے والے شخص کو بتائے کہ اس کو کسی اور نے نہیں، اس کی اپنی جماعت نے باہر نکالا ہے۔

مریم نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ بھارت اگر اتنا پسند ہے تو وہیں شفٹ ہو جائیں اور پاکستان کی جان چھوڑیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved