خیبر پختونخوا میں تحریک عدم اعتماد کے بعد صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا کو خریدنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ابھی تھوڑی دیر قبل مجھے اپوزیشن کے ایم پی اے کا فون آیا، اور انہوں نے مجھے تحریک عدم اعتماد کا حصہ بننے کی دعوت دی۔
تیمور خان جھگڑا نے بتایا کہ میں نے انہیں ادب کے دائرے میں رہ کر منع کر دیااور وزیراعلیٰ کو اس کی متعلق اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کچھ فروخت کیلئے نہیں ہیں۔ اور نہ ہی ہمارا ضمیرجب بھی سہولت ہو تب جاگتا ہے۔
زیادہ دیر نہیں لگی…
چند منٹ پہلے اپوزیشن کے ایک MPA کا فون آیا۔ جس میں اس نے عدم عتماد تحریک کا حصہ بننے کی دعوت دی۔ بڑے ادب کے دائرے میں اسے شٹ اپ کال دی اور @IMMahmoodKhan کو آگاہ کیا۔ ہم میں سے کچھ فروخت کے لیے نہیں ہیں۔ اور نہ ہی ہمارا “ضمیر” جب بھی سہولت ہو جاگتا ہے۔ pic.twitter.com/maEImdsQC0— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) April 8, 2022
بعد ازاں نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ ابھی اس ایم پی اے کا نام لینا مناسب نہیں، لیکن اپوزیشن کو شرم آنی چاہیے کہ اس صوبے میں تحریک عدم اعتماد پیش کر رہے ہیں جہاں حکومت دو تہائی اکثریت سے بنی ہے، اور صوبے میں کوئی مسئلہ بھی نہیں ہے۔